۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
غازی حمد

حوزہ / تحریک حماس کے رہنما غازی حمد نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہيں ہے کیونکہ انہیں رفح شہر ميں داخل ہونے کا بھی کوئی فائدہ اور نتیجہ حاصل نہیں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک حماس کے رہنما غازی حمد نے کہا: حماس پر دباؤ ڈالنے کے لئے کسی بھی ہتھکنڈے اور دباؤ کا کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا لیکن ہم اپنا موقف ہرگز تبدیل نہيں کریں گے ۔

غازی حمد نے کہا: اسرائیل اگر رفح میں داخل بھی ہو گيا پھر بھی اس کا کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا بلکہ ایک بار پھر وہ غزہ میں ڈوب ہوجائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کے انتباہات کے باوجود صیہونی حکومت کا وزیراعظم نیتن یاہو رفح پر زمینی حملے کرنے پر اصرار کر رہا ہے جہاں غزہ کے دیگر علاقوں کے فلسطینیوں نے اپنی جان بچاکر پناہ لے رکھی ہے۔

تحریک حماس کے اس رہنما نے کہا: اگر صیہونی فوج رفح میں داخل ہوئی تو ہم غاصبوں کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .